خیبر پختونخوا حکومت نے صوبہ بھر میں قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کردیا۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ کل پورے صوبے میں قلم چھوڑ ہڑتال کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاق کی جانب سے خیبر پختونخوا کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ این ایف سی ایوارڈ، بجلی اور گیس کی فراہمی کے معاملات میں صوبے کے ساتھ دانستہ ناانصافی کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ بانی اور بشریٰ بی بی کو ذاتی معالج کی نگرانی میں علاج کی سہولت فراہم نہیں کی جا رہی جبکہ بانی سے اہلخانہ اور وکلاء کو ملاقات کی اجازت نہ دینا غیر قانونی اقدام ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان مطالبات کے حق میں احتجاجاً صوبہ بھر میں قلم چھوڑ ہڑتال کی جائے گی۔