چین میں اے آئی کو جواز بنا کر ملازمیں کی برطرفی غیر قانونی قرار

image

چین کے شہر ہوانگزو کی ایک عدالت نے ایک اہم مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو جواز بنا کر ملازمین کی برطرفی کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔

عدالت نے واضح کیا ہے کہ کمپنیوں کو صرف ٹھوس قانونی بنیادوں پر ہی ملازمین کو نکالنے کا حق حاصل ہے، محض اے آئی ٹیکنالوجی کی آمد کو وجہ بنا کر ورکرز کو بیروزگار کرنے یا ان کی تنخواہوں میں کٹوتی کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

یہ کیس ایک ٹیکنالوجی کمپنی کے ملازم کی جانب سے دائر کیا گیا تھا جسے نہ صرف ملازمت سے فارغ کیا گیا بلکہ مناسب معاوضہ بھی ادا نہیں کیا گیا تھا۔ مقدمے کے دوران ان ورکرز کی صورتحال کو بھی اجاگر کیا گیا جو ٹیکنالوجی میں پیشرفت کے باعث اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں زور دیا کہ اگرچہ ٹیکنالوجی کی ترقی کو روکا نہیں جاسکتا، لیکن کمپنیوں کو اپنی سماجی ذمہ داریاں پوری کرنی ہوں گی اور وہ قانون سے بالاتر نہیں ہیں۔

اس کے ساتھ ہی عدالت نے انسانی ملازمین کو بھی مشورہ دیا کہ وہ بدلتے ہوئے دور کے تقاضوں کے مطابق اپنی تربیت کریں اور جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے کی کوشش کریں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US