شہید لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین کی نماز جنازہ ہیڈکوارٹر فرنٹیئر کور (ایف سی) بلوچستان نارتھ میں ادا کردی گئی، جس میں اعلیٰ فوجی، سیاسی اور سول حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
شہید افسر کی میت کو بعدازاں ان کے آبائی علاقے منتقل کیا گیا جہاں انہیں مکمل فوجی اعزازات کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔
لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین بلوچستان میں ایک آپریشن کے دوران شہید ہوئے۔ حکام کے مطابق انہوں نے دورانِ آپریشن غیر معمولی جرات اور بہادری کا مظاہرہ کیا۔
نماز جنازہ میں شریک شرکا نے شہید کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شہادت ملک میں امن و استحکام کے لیے دی گئی عظیم قربانی کی روشن مثال ہے۔