یو اے ای میں واٹس ایپ پر بینکنگ سروسز پر پابندی، صارفین کے لیے نئی ہدایات

image

متحدہ عرب امارات میں واٹس ایپ صارفین کے لیے اہم تبدیلیاں متعارف کروا دی گئی ہیں جن میں بینکنگ خدمات پر پابندی، قانونی ذمہ داریوں میں اضافہ اور نئے فیچرز سے متعلق اپ ڈیٹس شامل ہیں۔

مرکزی بینک نے یکم مئی سے تمام مالیاتی اداروں کو واٹس ایپ کے ذریعے کسٹمر سروس فراہم کرنے سے روک دیا ہے۔ اس پابندی کا مقصد صارفین کے ڈیٹا کا تحفظ اور آن لائن فراڈ کے بڑھتے ہوئے خطرات پر قابو پانا ہے۔ حکام کے مطابق اب لین دین کی تصدیق، او ٹی پی یا دیگر حساس معلومات کے لیے واٹس ایپ استعمال نہیں کیا جائے گا بلکہ بینک اپنی ایپس یا کال سینٹرز استعمال کریں گے۔

قانونی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ واٹس ایپ پر نجی چیٹس اور گروپ گفتگو بھی سائبر کرائم قوانین کے تحت آتی ہیں۔ بغیر اجازت تصاویر شیئر کرنا، غیر مصدقہ معلومات آگے بڑھانا یا کسی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والی پوسٹس پر سخت سزائیں ہو سکتی ہیں جن میں بھاری جرمانے اور قید شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق کسی پیغام کو فارورڈ کرنا بھی اسے دوبارہ شائع کرنے کے مترادف ہے جبکہ واٹس ایپ گروپس کے ایڈمنز پر بھی لازم ہے کہ وہ غیر قانونی مواد کو فوری حذف کریں بصورت دیگر وہ بھی قانونی کارروائی کی زد میں آ سکتے ہیں۔

دبئی کی عدالت نے واٹس ایپ پیغامات کو بطور ثبوت قابلِ قبول قرار دیا ہے تاہم ان کی فرانزک تصدیق لازمی ہوگی کیونکہ پیغامات میں ردوبدل ممکن ہے۔ماہرین نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ واٹس ایپ استعمال کرتے وقت محتاط رہیں کیونکہ ان کے پیغامات قانونی کارروائی کا حصہ بن سکتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US