گرفتاری کے دوران شیما کرمانی سے بدسلوکی پر کئی پولیس افسران معطل

image

ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے معروف سماجی کارکن شیما کرمانی اور انسانی حقوق کی خواتین ورکرز کی گرفتاری و مبینہ بدسلوکی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی صدر ناصر آفریدی، ایس ایچ او وومن حنا مغل اور ایس ایچ او آرٹلری میدان ندیم حیدر کو معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق پولیس چیف نے ہدایت کی ہے کہ اس معاملے کی شفاف انکوائری کی جائے اور ذمہ دار پائے جانے والے افسران کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

پولیس چیف نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ آئندہ ایسے واقعات کے سدباب کے لیے پیشہ ورانہ طرزِ عمل اپنایا جائے اور شہریوں کے آئینی حقوق کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے پولیس افسران کو تاکید کی کہ فرائض کی انجام دہی کے دوران اخلاقی اور قانونی ضابطوں کا خاص خیال رکھا جائے تاکہ عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد برقرار رہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US