جنوبی کوریا نے پہلا "راہب" روبوٹ متعارف کرادیا

image

جنوبی کوریا نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے دنیا کا پہلا راہب روبوٹ متعارف کرا دیا ہے، جس نے بدھ مت کے پیروکاروں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق "گابی" نامی اس انسان نما روبوٹ نے بدھا کے یومِ پیدائش سے قبل سیئول کے مشہور جوگی مندر میں منعقدہ ایک تقریب میں باقاعدہ طور پر بطور راہب شرکت کی۔

130 سینٹی میٹر طویل اس روبوٹ نے تقریب کے دوران بدھ مت کا روایتی سرمئی اور بھورا لباس زیب تن کر رکھا تھا۔ گابی نے دیگر راہبوں کی موجودگی میں خود کو بدھ مت کی تعلیمات اور خدمت کے لیے وقف کرنے کا عہد بھی کیا۔

جنوبی کوریا میں اسے مذہب کے شعبے میں ٹیکنالوجی کی پہلی بڑی مداخلت قرار دیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US