بجلی صارفین کے لیے نئی سہولت، بل پر سبسڈی کی تفصیلات درج کی جائیں گی

image

بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین تک سبسڈی اور سہولت کی فراہمی کو مزید شفاف بنانے کے لیے نیا اقدام اٹھا لیا ہے۔پاور ڈویژن کے ترجمان کے مطابق اب صارفین کے ماہانہ بجلی بل پر یہ واضح طور پر بتایا جائے گا کہ انہیں اس ماہ کتنی سبسڈی فراہم کی گئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے صارفین کو بجلی کے بل پر موجود کیو آر کوڈ اسکین کر کے متعلقہ لنک پر رجسٹریشن کرنا ہوگی۔

پاور ڈویژن کے مطابق رجسٹریشن کا مقصد اس امر کو یقینی بنانا ہے کہ کم بجلی استعمال کرنے والے خاندانوں کو ریلیف مسلسل ملتا رہے تاہم اس اقدام کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ سبسڈی ختم کی جا رہی ہے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ حکومت کی اولین ترجیح غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف فراہم کرنا ہے جبکہ اس عمل کا مقصد صرف وسائل کا منصفانہ اور مؤثر استعمال یقینی بنانا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US