اے آئی کا محض 10 منٹ استعمال ذہنی طور پر کند بناسکتا ہے، تحقیق

image

ایک نئی طبی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کا محض 10 منٹ کا استعمال بھی انسان کی سوچنے اور مسائل حل کرنے کی صلاحیتوں کو متاثر کرسکتا ہے۔

کارنیگی میلون یونیورسٹی، ایم آئی ٹی، آکسفورڈ اور کیلیفورنیا یونیورسٹی کی اس مشترکہ تحقیق کے مطابق اے آئی کا کثرت سے استعمال انسان کو ذہنی طور پر کند بناسکتا ہے۔

تحقیق کے دوران رضاکاروں کو مختلف ٹاسک دیے گئے، جن میں سے کچھ کو اے آئی اسسٹنٹ کی سہولت فراہم کی گئی۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ جب ان افراد سے اے آئی کی مدد واپس لی گئی تو وہ درست جواب دینے میں ناکام رہے یا انہوں نے کام ادھورا چھوڑ دیا۔

محققین کا کہنا ہے کہ براہ راست جواب دینے والے اے آئی سسٹمز پر انحصار بڑھنے سے لوگ خود سوچنے کی عادت چھوڑ دیتے ہیں۔

ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ اے آئی ٹولز کو اس طرح ری ڈیزائن کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ محض جواب فراہم کرنے کے بجائے ایک استاد کی طرح رہنمائی کریں تاکہ انسانی ذہن کی سیکھنے اور مسائل حل کرنے کی صلاحیت برقرار رہے۔

تحقیق میں واضح کیا گیا کہ کسی چیز کی وضاحت کے لیے اے آئی کا استعمال نقصان دہ نہیں، تاہم ہر کام کے لیے اس پر انحصار تشویشناک ہوسکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US