ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کو بتایا ہے کہ ایران پاکستان کے ذریعے آنے والے پیغامات کا جائزہ لے رہا ہے اور اس نے ’اب تک امریکہ کو کوئی جواب نہیں دیا ہے۔‘ دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور پاکستان کے نائب صدر سینیٹر اسحاق ڈار نے جمعرات کو ٹیلی فون پر گفتگو میں سفار کاری کے عمل کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
- ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ انھوں نے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات کی ہے۔
- ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ 'جس طرح سعودی عرب کے لیے تھریٹ ہمارے لیے خطرہ ہے ایسے ہی سعودی عرب کو بھی پاکستان کی سلامتی عزیز ہے۔'
- پاکستانی فوج کے ڈپٹی چیف آف ایئر سٹاف نے دعویٰ کیا ہے کہ 'معرکہ حق میں انڈیا کے چار رافیل طیاروں سمیت آٹھ طیارے مار گرائے۔‘
- جوہری پروگرام پر مذاکرات نہیں کریں گے، آبنائے ہرمز ایران کے کنٹرول میں ہی رہنی چاہیے، رہبر اعلیٰ کے مشیر
پاکستان کے ذریعے آنے والے پیغامات کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکہ کو تاحال کوئی جواب نہیں دیا: ایران