ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت کو محفوظ بنانے کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بتایا ہے کہ دونوں ممالک نے آبنائے ہرمز میں محفوظ بحری گزرگاہوں کے جغرافیائی مقامات پر اتفاق کرلیا ہے۔ ان گزرگاہوں کے نشاندہی شدہ مقامات متعلقہ عالمی بحری ادارے کو فراہم کیے جائیں گے۔
اسماعیل بقائی کے مطابق یہ معاہدہ ایران اور عمان کے درمیان پہلے سے طے شدہ منصوبے کا حصہ ہے، جس کا مقصد آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت کو مرحلہ وار بحال کرنا ہے۔
ایرانی ترجمان نے کہا کہ محفوظ بحری راستوں کی نشاندہی اور متعلقہ معلومات کی فراہمی سے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی محفوظ نقل و حرکت کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔