قطر سے کم قیمت پر گیس ملنے کے امکانات نے حکومتی حکمت عملی بدل دی

image

قطر سے سستی گیس ملنے کی امید کے پیش نظر پاکستان نے ایل این جی کے دو اسپاٹ کارگوز کے لیے موصول ہونے والی سب سے کم عالمی بولیاں مسترد کر دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے جمعرات کے روز ہونے والی بولی میں بین الاقوامی سپلائرز کی جانب سے موصول ہونے والی کم ترین پیشکشوں کو قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا باوجود اس کے کہ بولی کا عمل سخت مقابلے پر مبنی تھا۔

حکام کے مطابق پاکستان دو کارگوز ’’ٹرم کنٹریکٹ‘‘ کی شرح پر حاصل کر سکتا ہے جو برینٹ خام تیل کی قیمتوں کے 13.37 فیصد کے برابر ہے۔ اس ممکنہ معاہدے کے تحت قطر سے ایل این جی نسبتاً کم قیمت پر حاصل ہونے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے بعد سب سے کم بولی دینے والی کمپنیوں بی پی سنگاپور اور ٹوٹل انرجیز گیس اینڈ پاور لمیٹڈ کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ ان کی پیشکشیں قبول نہیں کی گئیں۔

سرکاری حکام کے مطابق یہ پیش رفت قطر کی جانب سے دو ایل این جی کارگوز کی ممکنہ دستیابی سے جڑی ہوئی ہے جنہیں آبنائے ہرمز کے راستے پاکستان تک پہنچایا جا سکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US