کراچی کے لیے مزید ای وی اور ڈبل ڈیکر بسیں لانے کا اعلان

image

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے کراچی کے لیے مزید الیکٹرک اور ڈبل ڈیکر بسیں لانے کا اعلان کیا ہے۔

شرجیل میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کا اجلاس ہوا جس میں پیپلز بس سروس کے نئے روٹس، ای وی ٹیکسی سروس اور دیگر جاری منصوبوں پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خواتین کے لیے مزید ایک ہزار پنک ای وی اسکوٹیز فراہم کی جائیں گی جبکہ کراچی کے لیے نئی ای وی اور ڈبل ڈیکر بسیں بھی شامل کی جائیں گی۔

شرجیل میمن کے مطابق صوبے میں ماس ٹرانزٹ نظام کو وسعت دیتے ہوئے انٹر سٹی پیپلز بس سروس شروع کی جا رہی ہے جس کے تحت خیرپور تا روہڑی اور خیرپور تا رانی پور روٹس آئندہ ہفتے شروع ہوں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جلد ہی لاڑکانہ، دادو، سیہون، حیدرآباد اور سانگھڑ سمیت دیگر اضلاع میں بھی انٹر سٹی بس سروس کا آغاز کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US