پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں دل کے والو اور سوراخ کا جدید کامیاب علاج

image

پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) نے ملک میں پہلی بار دل کے والو اور دل میں موجود سوراخ کا کامیاب اینڈواسکوپک علاج کر کے اہم طبی سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جدید کیمروں اور انتہائی ترقی یافتہ ٹیکنالوجی کے ذریعے دل کی پیچیدہ سرجری بغیر بڑے آپریشن کے کامیابی سے مکمل کی گئی۔

ترجمان پی آئی سی رفعت انجم نے بتایا کہ اس جدید طریقہ علاج کے ذریعے 37 سالہ مریض کا کامیاب علاج کیا گیا ہے، جو اب تیزی سے صحتیاب ہو رہا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق یہ پیش رفت کارڈیالوجی کے شعبے میں ایک اہم کامیابی ہے، جس سے مستقبل میں دل کے پیچیدہ امراض کے علاج میں کم خطرہ اور جدید سہولیات کی راہ ہموار ہوگی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US