جی میل نے اپنی مقبول ای میل سروس کے اے آئی ٹول ہیلپ می رائٹ کو مزید بہتر بناتے ہوئے نئے فیچرز متعارف کرا دیے ہیں۔
کمپنی کی جانب سے جاری بلاگ پوسٹ کے مطابق جیمنائی پر مبنی اس ٹول میں دو نئے پرسنلائزڈ آپشنز شامل کیے گئے ہیں جن کا مقصد صارفین کے لیے ای میل لکھنے کے تجربے کو مزید مؤثر بنانا ہے۔
پہلا فیچر کانٹیکسچولائزیشن ہے جو جی میل کو صارف کے گوگل ڈرائیو اور جی میل ڈیٹا سے منسلک کرکے متعلقہ معلومات کی بنیاد پر ای میل تیار کرنے میں مدد دیتا ہے۔
دوسرا فیچر ٹون اینڈ اسٹائل سے متعلق ہے جس کے ذریعے اے آئی صارف کی پرانی ای میلز کے انداز اور تحریری طرز کو سمجھ کر اسی طرز کی نئی ای میلز تحریر کرتا ہے۔
گوگل کے مطابق ان دونوں فیچرز کی مدد سے تیار ہونے والی ای میلز کافی حد تک صارف کے ذاتی اندازِ تحریر سے مشابہ ہوں گی۔کمپنی نے ان فیچرز کا اعلان فروری 2026 میں کیا تھا تاہم اب انہیں صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔
ابتدائی مرحلے میں یہ فیچرز بزنس اسٹارٹر، اسٹینڈرڈ، پلس، گوگل اے آئی پلس، پرو اور الٹرا صارفین کو دستیاب ہوں گے۔