امریکی سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ تہران کی جانب سے جنگ بندی سے متعلق امریکی تجویز پر جواب آج متوقع ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’امید ہے کہ ایران کا جواب ایسا ہو گا جو ہمیں سنجیدہ مذاکراتی عمل کی جانب لے جا سکے۔‘ دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ جب بھی سفارتی طریقے سے معاملات حل کی جانب بڑھتے ہیں تو عین اسی موقع پر امریکہ ایک خطرناک فوجی مہم جوئی کا انتخاب کرتا ہے
- ’دفاعی کارروائی‘ میں قشم اور بندرعباس میں دو اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی حکام، پاسدارانِ انقلاب کی امریکی بحری جہازوں پر فائرنگ کے لمحے کی ویڈیو جاری
- آبنائے ہرمز کا واحد حل جنگ اور بحری ناکہ بندی کا مستقل خاتمہ ہے: ایران
- امریکی حملوں کے بعد یو اے ای پر ایرانی ڈرون حملے
- ایران کی اعلیٰ فوجی کمان نے امریکہ پر ’جنگ بندی کی خلاف ورزی‘ کا الزام عائد کیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ اس نے آبنائے ہرمز کی جانب جانے والے ایک ایرانی تیل بردار جہاز کو نشانہ بنایا ہے۔
- سینٹکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اس کے بحری جنگی جہازوں پر اس وقت حملہ کیا جب وہ آبنائے ہرمز سے گزر کر خلیج عمان کی طرف بڑھ رہے تھے، تاہم اس کی فورسز نے ’بلا اشتعال ایرانی حملوں کو ناکام بنایا‘ اور اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کی۔
تہران کی جانب سے جنگ بندی سے متعلق امریکی تجویز پر جواب آج متوقع ہے: مارکو روبیو