امریکہ کو جنگ بندی سے متعلق ایرانی تجاویز کا انتظار، آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی کے ذریعے اب تک 70 ایرانی ٹینکرز روکنے کا دعویٰ

امریکی سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ تہران کی جانب سے جنگ بندی سے متعلق امریکی تجویز پر جواب آج متوقع ہے۔ انھوں نے کہا کہ 'امید ہے کہ ایران کا جواب ایسا ہو گا جو ہمیں سنجیدہ مذاکراتی عمل کی جانب لے جا سکے۔' دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ کا دعویٰ ہے کہ ناکہ بندی کے ذریعے اب تک روکے گئے 70 ایرانی جہاز 16 کروڑ بیرل سے زائد تیل لیجانے کی صلاحیت رکھتے تھے جس کا تخمینہ 13 ارب ڈالرز سے زائد ہے۔
  • ’دفاعی کارروائی‘ میں قشم اور بندرعباس میں دو اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی حکام، پاسدارانِ انقلاب کی امریکی بحری جہازوں پر فائرنگ کے لمحے کی ویڈیو جاری
  • آبنائے ہرمز کا واحد حل جنگ اور بحری ناکہ بندی کا مستقل خاتمہ ہے: ایران
  • امریکی حملوں کے بعد یو اے ای پر ایرانی ڈرون حملے
  • ایران کی اعلیٰ فوجی کمان نے امریکہ پر ’جنگ بندی کی خلاف ورزی‘ کا الزام عائد کیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ اس نے آبنائے ہرمز کی جانب جانے والے ایک ایرانی تیل بردار جہاز کو نشانہ بنایا ہے۔
  • سینٹکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اس کے بحری جنگی جہازوں پر اس وقت حملہ کیا جب وہ آبنائے ہرمز سے گزر کر خلیج عمان کی طرف بڑھ رہے تھے، تاہم اس کی فورسز نے ’بلا اشتعال ایرانی حملوں کو ناکام بنایا‘ اور اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کی۔

امریکہ کو جنگ بندی سے متعلق ایرانی تجاویز کا انتظار، آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی کے ذریعے اب تک 70 ایرانی ٹینکرز روکنے کا دعویٰ


News Source

مزید خبریں

BBC

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US