امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے مطابق خلیج عمان میں ایرانی بندرگاہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے دو ایرانی پرچم والے خالی ٹینکرز پر گولہ باری کر کے انھیں ناکارہ کر دیا گیا ہے۔ ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے فارس کے مطابق ایرانی مسلح افواج اور امریکی نیوی کے درمیان آبنائے ہرمز میں تازہ جھڑپیں ہوئی ہیں۔
- ’دفاعی کارروائی‘ میں قشم اور بندرعباس میں دو اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی حکام، پاسدارانِ انقلاب کی امریکی بحری جہازوں پر فائرنگ کے لمحے کی ویڈیو جاری
- آبنائے ہرمز کا واحد حل جنگ اور بحری ناکہ بندی کا مستقل خاتمہ ہے: ایران
- امریکی حملوں کے بعد یو اے ای پر ایرانی ڈرون حملے
- ایران کی اعلیٰ فوجی کمان نے امریکہ پر ’جنگ بندی کی خلاف ورزی‘ کا الزام عائد کیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ اس نے آبنائے ہرمز کی جانب جانے والے ایک ایرانی تیل بردار جہاز کو نشانہ بنایا ہے۔
- سینٹکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اس کے بحری جنگی جہازوں پر اس وقت حملہ کیا جب وہ آبنائے ہرمز سے گزر کر خلیج عمان کی طرف بڑھ رہے تھے، تاہم اس کی فورسز نے ’بلا اشتعال ایرانی حملوں کو ناکام بنایا‘ اور اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کی۔
امریکہ کو جنگ بندی سے متعلق ایرانی تجاویز کا انتظار، آبنائے ہرمز میں دو ایرانی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ