امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے تنازع کے خاتمے کے لیے ایران کو بھیجی گئی تجویز پر تہران کا جواب آج متوقع ہے۔ دوسری جانب پاکستان کی حکومت نے ایک بار ھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل اور پیٹرول کی نئی قیمت تقریباً 415 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
- قطری وزیرِ اعظم کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران کے ساتھ مذاکرات کی بحالی پر زور
- ایران کے ساتھ معاملات طے نہ پائے تو پراجیکٹ فریڈم پلس شروع کیا جا سکتا ہے: ٹرمپ
- آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 1.32 ارب ڈالر قرض کی قسط کی منظور دے دی
- ٹرمپ کا یوکرین اور روس کے درمیان تین روزہ جنگ بندی کا اعلان
- پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں قریب 15 روپے کا اضافہ، نئی قیمت 414.78 فی لیٹر مقرر
- لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور اگلے ہفتے واشنگٹن میں
- ایران اور امریکی بحریہ کے درمیان آبنائے ہرمز میں تازہ جھڑپوں کی اطلاعات
- امریکی تجاویز پر ایران کے جواب کا انتظار ہے، امید ہے کہ جواب ایسا ہو گا جو سنجیدہ مذاکراتی عمل کی جانب لے جا سکے: مارکو روبیو
ٹرمپ کو امریکی تجویز پر ایران کا جواب آج موصول ہونے کی توقع، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ