امریکا ایران مذاکرات دوبارہ اسلام آباد میں ہونے کا امکان

image

امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات آئندہ ہفتے دوبارہ اسلام آباد میں شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کی بحالی کے لیے سفارتی رابطے جاری ہیں، جبکہ ثالثی کردار ادا کرنے والے فریقین بھی سرگرم ہیں۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ امریکا اور ایران ایک صفحے پر مشتمل 14 نکاتی مفاہمتی یادداشت پر کام کر رہے ہیں، جس میں ایک ماہ پر محیط مذاکراتی فریم ورک تجویز کیا گیا ہے تاکہ جنگ کے خاتمے کی راہ ہموار کی جا سکے۔

مجوزہ مسودے میں ایران کے جوہری پروگرام، آبنائے ہرمز میں کشیدگی کم کرنے اور ایران کے انتہائی افزودہ یورینیم ذخائر کسی تیسرے ملک منتقل کرنے جیسے اہم نکات شامل ہیں۔

تاہم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کئی اہم معاملات اب بھی حل طلب ہیں، جن میں ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی کی حد سب سے بڑا اختلافی نکتہ تصور کیا جا رہا ہے۔

دی وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق اگر مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی تو فریقین کی رضامندی سے ابتدائی ایک ماہ کی مدت میں توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا پہلا مرحلہ 11 اپریل کو اسلام آباد میں ہوا تھا، جہاں دونوں ممالک کے وفود کے درمیان تقریباً 21 گھنٹے تک بات چیت جاری رہی، تاہم کوئی حتمی معاہدہ طے نہ پا سکا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US