پاکستان اور بنگلادیش نے منشیات کی اسمگلنگ اور نشہ آور اشیاء کی غیر قانونی نقل و حرکت کی روک تھام کے لیے تعاون بڑھانے پر معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دونوں ممالک نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ اقدامات اور معلومات کے تبادلے پر اتفاق کیا ہے، جبکہ اس حوالے سے سیکرٹری لیول جوائنٹ ورکنگ گروپ بھی تشکیل دینے پر اتفاق ہوا ہے۔
ڈھاکا میں ہونے والی ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنگلادیشی ہم منصب سے ملاقات کے دوران سیف سٹی منصوبے میں تعاون کی پیشکش بھی کی۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، داخلی سلامتی اور سول آرمڈ فورسز کی تربیت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔محسن نقوی نے بنگلادیشی وزیر داخلہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔