گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے مدرز ڈے پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ماں کی محبت، دعا اور قربانی انسان کی زندگی کا سب سے بڑا سرمایہ ہے۔ انہوں نے اس عظیم ہستی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ماں وہ ہستی ہے جس کے قدموں تلے جنت ہے اور اس کی دعائیں ہی اولاد کی کامیابی کی اصل بنیاد ہوتی ہیں۔
گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ ماں کی خدمت اور احترام ہماری دینی و معاشرتی اقدار کا روشن پہلو ہے، جبکہ ایک ماں کی بہترین تربیت ہی نسلوں کو محبت، امن اور ترقی کا درس دیتی ہے۔
انہوں نے اس موقع پر وطنِ عزیز کے لیے جان قربان کرنے والے بہادر سپوتوں کی ماؤں کو بھی سلام پیش کیا اور کہا کہ معرکۂ حق کے موقع پر ان عظیم ماؤں کا کردار ناقابلِ فراموش ہے جنہوں نے ملک و قوم کی خاطر اپنے لختِ جگر قربان کیے۔