کراچی: جیل چورنگی پر گیس پائپ لائن کی مرمت مکمل، متاثرہ علاقوں میں سپلائی بحال

image

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ جیل چورنگی پر بی آر ٹی تعمیراتی کام کے دوران متاثر ہونے والی سوئی گیس کی مین پائپ لائن کی مرمت کا کام مکمل کرلیا گیا ہے، جس کے بعد متاثرہ علاقوں میں گیس کی فراہمی بحال کردی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق بی آر ٹی منصوبے پر کام کے دوران غفلت کے باعث گزشتہ رات 12 انچ قطر کی ہائی پریشر گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچا تھا۔ اس فنی خرابی کی وجہ سے صدر، گارڈن، جمشید روڈ، پی آئی بی کالونی، لیاری، لائنز ایریا اور ملحقہ علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی تھی، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

سوئی سدرن کی فنی ٹیموں نے ہنگامی بنیادوں پر مرمتی کام مکمل کیا، جس کے بعد نظام میں گیس کا پریشر بحال کر دیا گیا ہے۔ ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ اب تمام متاثرہ علاقوں میں گیس کی سپلائی دوبارہ شروع ہوچکی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US