معرکہ حق کی پہلی سالگرہ، کراچی پورٹ ٹرسٹ کے تحت بوٹ ریلی کا انعقاد

image

کراچی پورٹ ٹرسٹ کی جانب سے معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر پاکستان کی مسلح افواج کی لازوال بہادری، استقامت اور عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک پروقار بوٹ ریلی نکالی گئی۔

اس تقریب میں پورٹ فورس، پاک بحریہ کے اہلکاروں اور مقامی ماہی گیروں کی بڑی تعداد نے اپنی کشتیوں کے ساتھ جوش و جذبے سے شرکت کی۔ شرکاء نے سمندر کی لہروں پر قومی یکجہتی اور اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے وطن کے محافظوں سے اپنی گہری عقیدت کا اظہار کیا۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ کے حکام کا اس موقع پر کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی مسلح افواج کی بے مثال جرات اور مؤثر جواب قوم کے حافظے میں ہمیشہ سنہری حروف سے رقم رہے گا۔ کے پی ٹی اُن تمام بہادر سپاہیوں کو سلامِ عقیدت پیش کرتا ہے جن کی قربانیاں اور فرض شناسی پاکستان کی خودمختاری، وقار اور سلامتی کے تحفظ کی ضامن ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US