ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے زیرِ اہتمام 'معرکہ حق' کے سلسلے میں تقریب، پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی

image

کراچی: ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی جانب سے معرکہ حق کے حوالے سے ایس ایچ او کھارادر کے دفتر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے مطابق، اس تقریب کا بنیادی مقصد پاک فوج اور تمام سیکیورٹی اداروں کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کرنا ہے۔

تقریب میں ڈسٹرکٹ سٹی کے تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور علاقے کی تاجر برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کرنے والے بہادر جوانوں کی قربانیوں اور خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس اور عوام کا سیکیورٹی اداروں کے ساتھ یہ اتحاد اس بات کی علامت ہے کہ پوری قوم دفاعِ وطن کے لیے ایک پیج پر ہے اور اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US