کراچی: معرکۂ حق کی کامیابی کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے زیرِ اہتمام نشانِ پاکستان، سی ویو کلفٹن میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خطاب کیا۔
تقریب میں پارٹی رہنماؤں، کارکنوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جبکہ معرکۂ حق کی کامیابی اور قومی یکجہتی کو بھرپور انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے خطاب میں قومی سلامتی، اتحاد اور مسلح افواج کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ قوم ہر مشکل وقت میں متحد ہو کر ملک کے دفاع اور استحکام کے لیے کھڑی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق قومی عزم، بہادری اور استقامت کی علامت ہے۔