کراچی: معرکۂ حق کا ایک سال مکمل، رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں تقریب

image

معرکۂ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان رینجرز سندھ کے ہیڈکوارٹرز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں رینجرز کے افسران اور جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کے آغاز میں ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (ڈی ڈی جی) رینجرز سندھ نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر معرکۂ حق کی تکمیل کی مناسبت سے شہداء وطن کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی اور خصوصی دعائیں کی گئیں۔

تقریب کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز کا خصوصی پیغام بھی پڑھ کر سنایا گیا۔ رینجرز سندھ کے ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ اس تقریب کے ذریعے وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو بھرپور انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور ملک کی سلامتی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US