عالمی سب میرین کیبل کی مرمت، پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان

image

پاکستان میں آئندہ چند روز کے دوران انٹرنیٹ صارفین کو سروس میں عارضی سست روی یا تعطل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، کیونکہ عالمی سب میرین کیبل کی مرمت کا کام شروع کیا جا رہا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اس حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مرمتی سرگرمیوں کے دوران انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ موجود ہے۔

پی ٹی سی ایل کے مطابق 11 مئی سے 18 مئی تک عالمی سب میرین کیبل کی مرمت کی جائے گی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس دوران بالخصوص شام کے اوقات میں انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی یا سروس میں عارضی خلل آ سکتا ہے۔

پی ٹی سی ایل نے مزید بتایا کہ سب میرین کیبل کی مرمت کا کام بین الاقوامی کیبل کنسورشیم کی جانب سے انجام دیا جائے گا، جبکہ صارفین کو بہتر سہولت فراہم کرنے کے لیے متبادل انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US