گوگل کی ’اسنیپ سِیڈ‘ ایپ صارفین کے لیے نئی اپ ڈیٹ جاری

image

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنی مشہور فوٹو ایڈیٹنگ ایپ ’اسنیپ سِیڈ‘ کے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے نئی اپ ڈیٹ جاری کردی ہے۔

دو سال کے طویل وقفے کے بعد جاری ہونے والی اس v4.0 اپ ڈیٹ میں ایپ کے یوزر انٹرفیس کو مکمل طور پر تبدیل کرکے اسے جدید بنایا گیا ہے۔

اس اپ ڈیٹ کی خاص بات اینڈرائیڈ ورژن میں 'اسنیپ سِیڈ کیمرا' کا اضافہ ہے، جو صارفین کو ایپ کے اندر ہی فلم فلٹرز کے ساتھ تصاویر کھینچنے کی سہولت فراہم کرے گا، یہ فیچر اس سے قبل صرف آئی او ایس ورژن تک محدود تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اسنیپ سِیڈ کی آخری اپ ڈیٹ 23 مئی 2024 کو سامنے آئی تھی، تاہم اب نئی تبدیلیوں کے ساتھ اسے دوبارہ فعال کیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US