ایپل ایئر پوڈز میں چھوٹے کیمرے اور مصنوعی ذہانت کی تنیصب کے لیے کوشاں

image

ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی ایپل ایک ایسے انقلابی پراجیکٹ پر کام کر رہی ہے جس کے تحت ایئر پوڈز میں چھوٹے کیمرے اور مصنوعی ذہانت (AI) نصب کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق یہ ایئر پوڈز اپنی بصری صلاحیتوں کی بدولت صارف کے لیے "تیسری آنکھ" کا کام کریں گے، جو ارد گرد کے ماحول کو اسکین کر کے "سری" کے ذریعے راستوں کی نشاندہی، ہوٹل کا مینو پڑھنے اور دیگر معلومات فراہم کرنے میں مدد دیں گے۔

ان ایئر پوڈز کا ڈیزائن موجودہ پرو ماڈل جیسا ہی ہوگا تاہم کیمروں کی وجہ سے ان کی ڈنڈیاں تھوڑی لمبی ہو سکتی ہیں۔ اس ڈیوائس میں انسانی درجہ حرارت نوٹ کرنے والے سینسرز بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ پرائیویسی کے تحفظ کے لیے کیمرہ آن ہونے پر ایک مخصوص لائٹ بھی روشن ہوگی۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ نیا تجربہ میٹا کے اسمارٹ گلاسز کا مقابلہ کرے گا کیونکہ صارفین چشمے کے مقابلے میں ایئر پوڈز زیادہ دیر تک پہننے کو ترجیح دیتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US