گوادر پورٹ پر ٹیرف میں کمی، عالمی ٹرانزٹ ٹریفک بڑھانے کا فیصلہ

image

حکومت نے عالمی ٹرانزٹ ٹریفک بڑھانے اور گوادر پورٹ کو علاقائی لاجسٹکس مرکز بنانے کے لیے بندرگاہی ٹیرف میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیر بحری امور جنید انور کے مطابق کنٹینر بردار جہازوں کی برتھنگ فیس میں 25 فیصد کمی کی گئی ہے جبکہ انٹرنیشنل ٹرانس شپمنٹ کنٹینرز پر پورٹ چارجز میں 40 فیصد تک کمی کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹرانزٹ کنٹینر کارگو پر بھی پورٹ چارجز 31 فیصد تک کم کیے گئے ہیں جبکہ جنرل کارگو کے لیے ایک ماہ مفت اسٹوریج سہولت بھی متعارف کرا دی گئی ہے۔

وزیر بحری امور کا کہنا تھا کہ نئے ٹیرف سے شپنگ لائنز کے آپریشنل اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی اور گوادر بندرگاہ پر کارگو ہینڈلنگ اور معاشی سرگرمیوں میں اضافہ متوقع ہے۔

چیئرمین گوادر پورٹ نور الحق بلوچ نے کہا کہ ان اقدامات سے بلوچستان میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور گوادر کی تجارتی اہمیت مزید بڑھے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US