لاہور ہائیکورٹ کا مریم نواز کو 7 کروڑ روپے واپس کرنے کا حکم

image

لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی جانب سے 7 کروڑ روپے واپسی کی درخواست منظور کرتے ہوئے بطور گارنٹی جمع کرائی گئی رقم واپس کرنے کا حکم دے دیا۔

مریم نواز کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم 3 رکنی بینچ نے کی۔

عدالت نے چوہدری شوگر ملز کیس میں بطور گارنٹی جمع کروائے گئے 7 کروڑ روپے واپس کرنے کی ہدایت جاری کی۔

سماعت کے دوران قومی احتساب بیورو (نیب) کے وکیل نے آئینی عدالت سے درخواست واپس لینے سے متعلق بیانِ حلفی بھی جمع کرادیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US