سرکاری حج اسکیم کے تحت مقرر کردہ کوٹہ کے نصف سے زائد پاکستانی عازمینِ حج کو سعودی عرب پہنچا دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 61 ہزار 147 عازمینِ حج سعودی عرب روانہ کیے جاچکے ہیں، جبکہ مزید 58 ہزار عازمین کی روانگی باقی ہے۔
سرکاری حج آپریشن کے لیے مجموعی طور پر 468 پروازیں شیڈول کی گئی ہیں تاکہ تمام عازمین کو مرحلہ وار مقدس سفر پر روانہ کیا جاسکے۔
ذرائع کے مطابق حج آپریشن مقررہ شیڈول کے مطابق جاری ہے اور باقی عازمین کی روانگی بھی آئندہ دنوں میں مکمل کرلی جائے گی۔