اسلام آباد میں حملے کی منصوبہ بندی ناکام، خاتون خودکش بمبار گرفتار

image

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ انٹیلیجنس ایجنسیوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پاکستان کو ایک بڑی تباہی سے بچا لیا اور بلوچستان سے ایک خاتون خودکش بمبار کو گرفتار کیا گیا۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان نے گرفتار خاتون کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ خاتون کو اسلام آباد میں خودکش حملے کا ہدف دیا گیا تھا تاہم سیکیورٹی اداروں نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا بلوچستان کی روایات سے کوئی تعلق نہیں اور یہ عناصر اپنی مذموم مقاصد کے لیے معصوم بچیوں کا استحصال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست بچیوں کو تعلیم دینا چاہتی ہے جبکہ دہشت گرد انہیں خودکش حملوں کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ گرفتار خاتون کو باعزت طریقے سے اس کے والد کے حوالے کیا جا رہا ہے انہوں نے انٹیلیجنس اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بروقت کارروائی سے ایک بڑی تباہی ٹل گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US