سانحہ 9 مئی کیس: صنم جاوید طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل

image

سانحہ 9 مئی کیس میں سزا یافتہ صنم جاوید کو طبیعت خراب ہونے کے باعث جیل سے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے جناح اسپتال لاہور منتقل کیا گیا جہاں ان کا طبی معائنہ جاری ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ صنم جاوید کے الٹرا ساؤنڈ کیے جا رہے ہیں اور انہیں احتیاطی طور پر آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز ان کی حالت کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ مزید طبی رپورٹس آنے کے بعد علاج کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US