سندھ بھر میں خصوصی پولیو بوسٹر مہم کا باقاعدہ افتتاح

image

صوبائی وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کراچی میں ایک مرکزی تقریب کے دوران بچوں کو قطرے پلا کر سندھ بھر میں خصوصی پولیو بوسٹر مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا ہے۔ اس موقع پر سیکریٹری صحت طاہر حسین سانگھی، شہریار میمن اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کو پولیو سے پاک بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے لیے 4 سے 10 سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو بوسٹر ڈوز پلانا لازمی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے والدین کا تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

اس مہم کے تحت کراچی کی 89 یونین کونسلز سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں لاکھوں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی اضافی خوراک فراہم کی جائے گی۔

پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر اور مقررہ مراکز پر بچوں کو قطرے پلائیں گی، جبکہ حساس علاقوں میں ٹیموں کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت، والدین، اساتذہ اور علمائے کرام کو مل کر اس موذی مرض کے خاتمے کے لیے اپنا مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US