لیڈی ولنگڈن اسپتال کیس: معطل گائنی پروفیسر اور دیگر عملہ بحال

image

لیڈی ولنگڈن اسپتال لاہور کے آپریشن تھیٹر کی وائرل ویڈیو کے معاملے میں معطل کیے گئے طبی عملے کو دوبارہ بحال کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق معطل کی گئی گائنی پروفیسر، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) اور دو نرسز کو بحالی کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

تاہم حکام کے مطابق تاحال ان ملازمین کی نئی تعیناتی سے متعلق کوئی باضابطہ احکامات جاری نہیں کیے گئے۔

واضح رہے کہ اسپتال کے آپریشن تھیٹر کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انتظامیہ نے ابتدائی طور پر انکوائری مکمل ہونے تک متعلقہ عملے کو معطل کیا تھا، تاہم اب انہیں دوبارہ بحال کردیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US