اے سی کی ٹھنڈک کیسے روکیں؟ بجلی جانے کے بعد بھی کمرہ ٹھنڈا رکھنے کی آسان ٹپس

image

گرمی اتنی ہے کہ دل چاہتا ہے 24 گھنٹے اے سی چلایا جائے مگر ایسا ممکن نہیں ہے۔ ایک تو بجلی کے بل بہت زیادہ آتے ہیں۔ دوسرا لائٹ بھی بار بار جاتی ہے جس کی وجہ سے اے سی والا ٹھنڈا کمرہ بھی کچھ دیر میں گرم ہوجاتا ہے۔ آج کے آرٹیکل میں آپ کو چند ایسے ٹپس دیے جائیں گے جن سے آپ لائٹ جانے کے بعد بھی اے سی کی ہوا کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔

کمرے میں گرم آلات نہ چلائیں

ویسے تو اگر لائٹ جاچکی ہے تو بجلی کے آلات چلانا ممکن نہیں لیکن اگر اے سی چلا کر کچھ دیر کے لئے بند کیا ہے تو اس کمرے میں استری، بال سیدھے یا کرل کرنے والے آلات یا پھر لائٹر نہ جلائیں۔ کیونکہ یہ کمرے کو بہت زیادہ گرم کردے گا اور دوبارہ ٹھنڈا کرنے کے لئے اے سی کو بہت دیر کام کرنا پڑے گا۔

پی وی سی پردے

پی وی سی پردے اے سی کی ہوا کو کمرے کے اندر رکھنے میں بہت مددگار ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آفسز وغیرہ میں ان کا استعمال بہت عام ہوتا ہے۔ یہ پردے کیڑے مکوڑوں اور شور و غل بھی کمرے میں آنے سے روکتے ہیں۔

دروازے اور کھڑکیوں کے سوراخ میں کپڑا لگا دیں

دروازے کے نیچے کافی جگہ موجود ہوتی ہے جس میں سے ہوا نکل کر باہر نکل جاتی ہے۔ ایسے میں ضروری ہے کہ دروازے کے نیچے کوئی کپڑا رکھ کر اس حصے کو بند کردیں۔ کھڑکیوں کے ساتھ بھی ایسا ہی کریں۔ اس سے کمرہ دیر تک ٹھنڈا رہے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US