پی ٹی اے کی ٹیلی کام کمپنیوں کے خلاف کارروائیاں، 68.9 ملین روپے جرمانے عائد

image

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ملک میں ٹیلی کام سروسز بہتر بنانے کے لیے لائسنس شرائط پر سختی سے عملدرآمد جاری رکھتے ہوئے گزشتہ 5 برس کے دوران مختلف ٹیلی کام آپریٹرز کو 39 شوکاز نوٹس اور 18 وارننگ لیٹرز جاری کیے ہیں۔

دستاویزات کے مطابق پی ٹی اے نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر ٹیلی کام کمپنیوں پر مجموعی طور پر 68.9 ملین روپے کے جرمانے عائد کیے، جن میں سے اب تک 13.6 ملین روپے کی وصولی کی جاچکی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیلی کام کمپنیوں کے خلاف 11 مقدمات عدالتی کارروائی کے باعث تاحال زیر التواء ہیں۔

دستاویز کے مطابق مختلف شہروں میں موبائل سگنلز اور ڈیٹا سروسز سے متعلق مسائل اور صارفین کی بار بار شکایات سامنے آنے پر پی ٹی اے نے متعدد کمپنیوں کو وارننگز بھی جاری کیں۔

پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ صارفین کو معیاری ٹیلی کام سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے نگرانی اور کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US