ٹھٹھہ میں جنگ شاہی ریلوے اسٹیشن کے قریب کراچی سے پنجاب جانے والی ایک مال گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق ایئر پریشر بریک فیل ہونے کی وجہ سے ڈرائیور ٹرین پر قابو نہ رکھ سکا، جس کے نتیجے میں مال گاڑی سیفٹی بلاک توڑ کر آگے نکل گئی۔
حادثے کے باعث 2 انجنوں سمیت کئی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں اور ریلوے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے عملہ اور متعلقہ حکام فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کوٹری سے امدادی ٹیم کی آمد کے بعد ٹریک کی بحالی کا کام شروع کردیا جائے گا، خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔