حکومت نے عیدالاضحیٰ سے قبل سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو ریلیف دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے مئی کی تنخواہیں اور پنشن قبل از وقت ادا کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو مئی کی تنخواہیں اور پنشن 22 مئی کو ادا کی جائیں گی۔ عیدالاضحیٰ کے پیش نظر ادائیگیوں کو مقررہ وقت سے پہلے جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ نے کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ تمام سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے۔