پیٹرولیم لیوی کی مد میں حکومت نے 9 ماہ میں 12 کھرب سے زائد وصول کرلیے

image

وزارتِ پیٹرولیم نے قومی اسمبلی کو آگاہ کیا ہے کہ گزشتہ 9 ماہ کے دوران حکومت نے پیٹرولیم لیوی کی مد میں عوام سے مجموعی طور پر 12 کھرب 5 ارب 18 کروڑ روپے وصول کیے ہیں۔

وزارت کی جانب سے جمع کرائی گئی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ یہ رقوم مختلف مراحل میں پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کے ذریعے حاصل کی گئیں، جو وفاقی آمدن کا ایک اہم ذریعہ ہے۔

قومی اسمبلی میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم لیوی سے حاصل ہونے والی یہ بھاری رقم حکومتی مالی ضروریات اور بجٹ خسارے کو پورا کرنے میں استعمال کی جاتی ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق پیٹرولیم لیوی میں مسلسل اضافہ براہِ راست عوام پر مہنگائی کا دباؤ بڑھاتا ہے، خصوصاً ٹرانسپورٹ اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر اس کے اثرات نمایاں ہوتے ہیں۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ توانائی کے شعبے میں مالی استحکام کے لیے لیوی ایک اہم ذریعہ ہے، تاہم اس کے اثرات کو متوازن رکھنے کے لیے اقدامات بھی زیر غور ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US