نیب نے بحریہ ٹاؤن میں ملک ریاض کی ذاتی رہائشگاہ کو منجمد کردیا

image

نیب کراچی نے بحریہ ٹاؤن کے خلاف مختلف کارروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے اہم پیش رفت کی ہے۔

نیب اعلامیے کے مطابق بحریہ ٹاؤن میں موجود ملک ریاض اور علی ریاض ملک کی ذاتی رہائش گاہ کو منجمد کردیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کارروائیاں جاری تحقیقات اور مبینہ بے ضابطگیوں کے تناظر میں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ نیب حکام کے مطابق متعلقہ جائیدادوں اور دیگر اثاثوں کا ریکارڈ بھی حاصل کیا جا رہا ہے تاکہ تحقیقات کو مزید آگے بڑھایا جاسکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے بحریہ ٹاؤن سے متعلق مختلف معاملات کی چھان بین جاری ہے، جبکہ مزید اہم فیصلوں اور اقدامات کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US