وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے ملاقات کی جس میں ملک میں مون سون سیزن کی تیاریوں اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم کو مون سون بارشوں کے ممکنہ اثرات، گلیشیئر جھیلوں کے پھٹنے (گلاف) اور فلیش فلڈز سے بچاؤ کے لیے پیشگی اطلاع کے نظام کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ ادارے مون سون کے دوران مؤثر اور بروقت تیاریوں کو یقینی بنائیں تاکہ جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلیش فلڈ الرٹ سسٹم کو مزید فعال بنایا جائے اور خطرے سے دوچار علاقوں کی مسلسل نگرانی کی جائے۔