خودکش بمبار کو روکنے والےشہری لیاقت شہید کے لیے ستارۂ شجاعت کی منظوری

image

کوہاٹ میں خودکش دہشت گرد کو روک کر قیمتی جانیں بچانے والے شہری لیاقت کی قربانی کے اعتراف میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے ستارۂ شجاعت دینے کی منظوری دے دی ہے۔

یہ منظوری وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سفارش پر دی گئی جس میں لیاقت شہید کی جرات، فرض شناسی اور بہادری کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ لیاقت شہید نے اپنی جان قربان کرکے بڑے جانی نقصان کو ٹال دیا اور قوم کے لیے ایک روشن مثال قائم کی۔ ان کا کہنا تھا کہ لیاقت شہید نے خودکش حملہ آور کے سامنے ڈٹ کر غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کیا۔

اعلامیے کے مطابق لیاقت شہید کے اہل خانہ جن میں ان کی والدہ، صاحبزادہ اور بھائی شامل ہیں آج شام ستارۂ شجاعت وصول کریں گے۔ اہل خانہ کو اسلام آباد آمد کے لیے مکمل سرکاری پروٹوکول دیا گیا ہے جبکہ ایلیٹ فورس کا دستہ بھی ان کے ہمراہ ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US