آبادی کنٹرول کرنے والے صوبوں کے لیے این ایف سی ایوارڈ میں مراعات دینے کی تجویز

image

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے این ایف سی ایوارڈ کے تحت ان صوبوں کے لیے مراعات متعارف کرانے کی تجویز پیش کی ہے جو آبادی میں اضافے کو کامیابی سے کنٹرول کریں گے۔

اسلام آباد میں قومی و صوبائی آبادی تخمینے 50-2023 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ آبادی میں تیزی سے اضافہ پاکستان کی پائیدار ترقی، معاشی استحکام اور وسائل کے مؤثر استعمال کے لیے بڑا چیلنج بن چکا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ موجودہ شرح برقرار رہی تو 2050 تک پاکستان کی آبادی 37 سے 40 کروڑ تک پہنچ سکتی ہے جس سے صحت، تعلیم، روزگار، پانی اور خوراک سمیت بنیادی سہولیات پر شدید دباؤ بڑھے گا۔

وفاقی وزیر نے زور دیا کہ معاشی ترقی اور قومی استحکام کے لیے متوازن آبادی ناگزیر ہے اسی لیے آبادی پر قابو پانے والے صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ میں خصوصی مراعات دی جانی چاہئیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US