انمول پنکی ملک بھر میں منشیات سپلائی کا نیٹ ورک چلا رہی تھی، شرجیل میمن

image

سنیئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے انکشاف کیا ہے کہ حال ہی میں گرفتار ہونے والی ملزمہ انمول عرف پنکی ملک بھر میں منشیات کی سپلائی کا ایک منظم نیٹ ورک چلا رہی تھی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملزمہ طویل عرصے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھی اور اس کی گرفتاری سندھ پولیس کی ایک بڑی کامیابی ہے جس پر وہ مبارکباد کی مستحق ہے۔

شرجیل میمن نے واضح کیا کہ مذکورہ نیٹ ورک نوجوان نسل کو تباہی کی طرف دھکیلنے میں ملوث تھا اور حکومت معاشرے کو منشیات کے ناسور سے پاک کرنے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں مزید تیز کرے گی۔

گزشتہ روز عدالت میں ملزمہ کی پیشی کے دوران پیش آنے والے واقعے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وزیر داخلہ نے اس معاملے پر فوری ایکشن لیتے ہوئے دو پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US