قطر سے ایل این جی لانے والا بحری جہاز کراچی پہنچ گیا

image

قطر سے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) لے کر آنے والا دوسرا بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزر کر کراچی پہنچ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ جہاز کو آبنائے ہرمز میں روکے جانے کے بعد دوبارہ کراچی کی جانب روانہ کیا گیا تھا جو اب بحفاظت اپنی منزل پر پہنچ چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق خطے میں کشیدگی کے بعد اب تک مجموعی طور پر تین ایل این جی جہاز کراچی پہنچے ہیں، جن میں سے ایک امریکا، دوسرا متحدہ عرب امارات اور تیسرا قطر سے پورٹ قاسم پہنچا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US