امریکا ایران کشیدگی، حکومتِ پاکستان کا اپنے سفراء سے مشاورت کا فیصلہ

image

امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں حکومتِ پاکستان نے اہم ممالک میں تعینات اپنے سفیروں سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں پاکستانی سفرا کی دو روزہ منی کانفرنس کل سے شروع ہوگی، جس میں مشرق وسطیٰ اور دیگر اہم خطوں میں تعینات سفرا کو شرکت کیلیے طلب کیا گیا ہے۔

کانفرنس میں امریکا سمیت مختلف اہم ممالک میں تعینات پاکستانی سفرا شریک ہوں گے جبکہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، عمان اور اردن میں تعینات سفارتی نمائندے بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں خطے کی موجودہ صورتحال، ممکنہ سفارتی اثرات اور پاکستان کے کردار پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔ اس موقع پر خطے میں امن و استحکام کیلیے پاکستان کی سفارتی حکمت عملی اور ممکنہ ثالثی کردار سے متعلق مختلف تجاویز بھی زیرِ بحث آئیں گی۔

ذرائع کے مطابق کانفرنس کے بعد تیار کی جانے والی سفارشات حکومت کو پیش کی جائیں گی، جن کی روشنی میں آئندہ کا سفارتی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US