آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع بارکھان کے علاقے نوشم میں پاک فوج اور فرنٹیئرکوربلوچستان نے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کلیئرنس آپریشن کیا۔
13 مئی 2026 کی صبح کیے گئے آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ایک گروہ کو نشانہ بنایا جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کے 7 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے ایک افسر سمیت 5 جوان وطن پر قربان ہوگئے۔ شہداء میں میجر توصیف احمد بھٹی (ضلع پاکپتن)، نائب فدا حسین (ضلع سکھر)، سپاہی ذاکر حسین (ضلع اسکردو)، سپاہی سہیل احمد (ضلع خانیوال) اور سپاہی محمد ایاز (ضلع رحیم یار خان) شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں سرچ اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ موجود دیگر دہشتگردوں کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔