پاکستان میری ٹائم اکیڈمی کو ڈگری ایوارڈنگ ادارہ بنانے کا اعلان

image

وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری نے پاکستان میری ٹائم اکیڈمی کا دورہ کیا اور ادارے کو ڈگری ایوارڈنگ ادارہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے بل جلد قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میری ٹائم اکیڈمی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے اصلاحات جاری ہیں اور ادارے کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈھالنا حکومت کی ترجیح ہے۔

دورے کے موقع پر قائم مقام کمانڈنٹ محمد آصف فاروق نے وفاقی وزیر کو اکیڈمی میں جاری تربیتی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ اکیڈمی میں بندرگاہی اہلکاروں کو فائر فائٹنگ سمیت مختلف جدید تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔

وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری نے تربیتی معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اکیڈمی کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ ادارے کو مزید مضبوط بنایا جائے گا تاکہ ملکی میری ٹائم شعبہ بین الاقوامی سطح پر بہتر کارکردگی دکھا سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US